حیدرآباد، 1 فبروری (ذرائع) ریاست میں خواتین کے لیے ’مہالکشمی‘ مفت بس سفری اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک مشتعل آٹو رکشہ ڈرائیور نے جمعرات کے روز پرجا بھون کے قریب اپنی گاڑی کو آگ لگا دی۔
ڈرائیور دیوا (45) شام کو اپنے آٹو رکشا میں پرجا بھون پہنچا اور گاڑی کو آگ لگا دی اور خود کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔
دیکھتے ہی پرجا بھون میں ٹریفک پولیس
اور سیکورٹی اہلکاروں نے اسے آگ لگانے سے روک دیا۔ تاہم اس واقعہ میں آٹو رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
آٹو رکشہ ڈرائیور آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے مفت سفر کے خلاف یہ کہتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں کہ اس سے ان کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے۔
بعد ازاں پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آٹو ڈرائیور جو محبوب نگر کا ساکن ہے، کو پولس نے حراست میں لے لیا۔