: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/21ستمبر(ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پشکر کی موت کے تعلق سے دہلی پولیس کو آٹھ ہفتہ کے اندر حتمی رپورٹ یا فردجرم داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سونندا پشکر معاملہ کی آج سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت سے اس معاملہ میں شامل لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کیلئے نئی تکنیک 146سائکو اینالیسس145 کا
استعمال کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے اس درخواست پر تفتیشی افسر سے ایک ایسا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا جس میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے میں مزید تاخیر نہ ہو اور کہا کہ یہ 26 اکتوبر تک داخل کیا جائے۔
ہائی کورٹ اس سے پہلے معاملے کی تفتیش میں ہورہی تاخیر پر دہلی پولیس سے ناراضگی ظاہر کرچکی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حادثہ 2014میں ہوا تھا اور اب تک پولیس نے اس کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔