the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،29 جولائی (ذرائع) کھانے کی ڈیلیوری سروس کے لیے کام کرنے والے ایک ڈیلیوری ایگزیکٹیو کی موت اس وقت ہوگئی جب اس کی بائک گچی باؤلی میں جمعرات کی رات تیز رفتار ٹریکٹر نے ٹکر مار دی۔
مقتول کی شناخت مہدی پٹنم کے رہنے والے عادل احمد (24) کے طور پر ہوئی ہے، وہ کھانے کا پارسل پہنچانے جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق عادل احمد اپنی موٹر سائیکل پر آئی آئی آئی ٹی سے وپرو سرکل کی طرف جا رہا تھا۔ جب وہ سرکل کے قریب پہنچا اور ڈائیورشن لے



رہا تھا تو بائیں جانب سے آنے والے ٹریکٹر نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ وہ موٹر سائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک پر گر گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا شدید چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا-راہگیر جنہوں نے حادثہ دیکھا وہ رک گئے اور اسے بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد میں دم توڑ گیا۔
شکایت کی بنیاد پر گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
ٹریکٹر قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.