نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی)دہلی کے پٹیل نگر میٹرورو اسٹیشن کے قریب دو ٹریفک پولیس والوں نے ایک جوان آدمی کو گھسیٹ گھسیٹ کر پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹرافک پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا، اسپیشل کمشنر ٹرافک پولیس نے بیان جاری کرکے بتایا کہ وائرل ویڈیو پٹیل نگر کا ہے جو شخص سڑک پر لیٹا دیکھ رہا ہے ،وہ ایک لڑکی کے ساتھ تھا، انہوں نے آگے بتایا کہ اسکے پاس بائیک کے پیپرس نہیں تھے، اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے
پولیس والوں کو تھپڑ مارا اور بھاگنے لگا، اسے پکڑنے کے لیے پولیس جب پیچھے بھاگی تو وہ سڑک پر لیٹ گیا، جس کے بعد اسے اٹھا کر سائیڈ میں لایا گیا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرافک پولیس والوں کی اور سے ہی 100 نمبر کی پی سی آر کال کی گئی.
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئے اس ویڈیو میں صاف دیکھ رہا ہے کہ پولیس والے ایک شخص کی پٹائی کررہے ہیں، اتنا ہی نہیں اسے زمین پر گھسیٹ کر لے جارہے ہیں، آس پاس کھڑے لوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنالی، پیوش ہنس نامی ایک شخص نے اپنے ٹوٹیر پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے.