مغربی دہلی کے راجوری گارڈن میں پیر کو ایک ریسٹورینٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ
گئے۔ سائٹ کی ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کو شعلوں سے بچنے کے لیے پڑوسی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سب سے پہلے جنگل جمبوری ریسٹورینٹ میں لگی اور اس کے اطراف پھیل گئی.