the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،12فروری (ایجنسی) قومی راجددھانی دہلی کے قرول باغ میں واقع ہوٹل ارپت پیلیس میں منگل کی صبح آگ لگ جانے سے 17لوگوں کی موت اور کئی دیگر جھلس گئے جبکہ 25لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

فائر بریگیڈ محکمہ کے نائب سربراہ سنیل چودھری نے بتایا کہ ارپت ہوٹل سے اب تک 17لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن بچاو مہم جاری



ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 لوگوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سے پہلے فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح 4.35بجے ہوٹل ارپت پیلیس میں آگ جانے کی اطلاع ملی ۔ آگ کی اطلا ع ملتے ہی فائربریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔


ذرائع نے بتایا کہ آگ لگ جانے کے بعد کئی لوگوں نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگاکر جان بچانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.