the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ہارٹ اٹیک اب یہ لفظ سن کر ہر کوئی پریشان ہے، دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے چاہے عمر کچھ بھی ہو۔ یہاں تک کہ جو مکمل طور پر صحت مند ہیں وہ بھی اب محفوظ نہیں رہے۔ 
جو لوگ تندرستی کے سات کام کر رہے تھے وہ بھی دل کے دورہ کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

سب پریشان ہیں کہ کس کے سات کب کیا ہوگا، دو دن قبل میڈچل کے CMR انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی، وشال جو اپنے دوستوں کے ساتھ مزے کر رہا تھا اچانک نیچے گر کر فوت ہو گیا اس سے پہلے کہ اس کے ساتھی اسے اسپتال لے جاتے اس کی موت ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے بویئن پلی میں ایک کانسٹیبل



جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک فوت ہوگیا، حیدرآباد کے پرانہ شہر کالا پتھر میں ایک 40 سالہ شخص اپنے سالے کے رسم میں اچانک دل کے دورہ کا شکار ہوکر فوت ہوگیا، پھر ایک حادثہ کے سات اس میں اضافہ ہوگیا ہے جس میں پیداپلی ضلع ڈی سی سی کے صدر راج ٹھاکر کے چھوٹے بھائی شیلیندر سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ گوداوریکھنی کے شیلندر سنگھ جمعہ (3 مارچ) کو معمول کے مطابق اپنے گھر سے نکل رہے تھے جب وہ دل کا دورہ پڑنے سے گر کر فوت ہو گئے۔  گھر سے باہر نکل کر شیلندر نے دروازہ بند کیا اور چار قدم بڑھا اس عمل میں وہ دل کی تکلیف کے باعث اپنے ساتھ والی دیوار کو پکڑے اور نیچے گر گئے، کچھ لمحوں میں ہی انکی موت واقع ہوگئی، یہ سب شیلندر کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.