: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جےپور 21 دسمبر (یواین آئی)راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اجمیر-جے پور قومی شاہراہ پر گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں دو اور شدید زخمی افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے، جب کہ تقریباً 35 افراد زخمی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، شدید زخمی راجکمار اور گووند نے جمعہ کی رات دم توڑ دیا، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ حادثے میں پانچ
افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے نو افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔
زخمیوں کا سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج جاری ہے ، جہاں کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح جے پور - اجمیر قومی ہائی وے پر بھا نکر وٹا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب گیس ٹینکر کے دوسرے گاڑی سے ٹکرانے کے باعث آگ لگی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں آس پاس کے علاقے اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔