حیدر آباد 24 ستمبر (یو این آئی) ڈر گھس کنٹرول ایڈ منسٹریشن (ڈی سی اے)، تلنگانہ نے و نپرتی اور نارائن پیٹ اضلاع میں دو کلینکس پر چھاپے مارتے ہوئے منشیات کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا جو فروخت کے لیے رکھا گیا تھا۔
ایک اطلاع کی
بنیاد پر ، ڈی سی اے کے ڈرگ انسپکٹرس نے دو افراد کے کلینکس پر چھاپہ مارا جو یہ جھوٹا دعویٰ کر کے ادویات فروخت کر رہے تھے کہ وہ ایلو پیتھک پریکٹیشنر ہیں۔ پہلا چھا پہ ایک کلینک پر مارا گیا جسے ایک نااہل میڈ یکل پریکٹیشنر و نپرتی ضلع میں چلا رہا تھا۔