متھرا، 9 اکتوبر:- اترپردیش میں متھرا ہائی وئے تھانہ علاقے میں اپنے والدین کے قاتلوں کے نہیں پکڑے جانے کی وجہ سے ایک لڑکی نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائی
وےعلاقے کی امر کالونی میں اسی برس 8 مارچ کی رات کو بنواری لال اور ان کی بیوی رانی بالا کا مبینہ حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔
اس واقعہ کے 7 ماہ بعد بھی پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔