احمد آباد، 07 نومبر :- گجرات کے کھیڑہ ضلع کے کٹھ لال تھانہ حلقہ میں احمدآباد-اندور نیشنل ہائی وے پر آج صبح ایک دردناک
سڑک حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس انچارج اے جی راٹھور نے
بتایا کہ دھندھکا سے مدھیہ پردیش کے علی راج پور جا رہی جیپ باجپ پورا اور پنارہ کے درمیان
ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے یہ دردناک حادثہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں مہلوکین اور زخمی تمام ہی مدھ پردیش کے رہنے والے ہیں۔