: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 10 اپریل (ذرائع) بالاپور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت سعادت نگر میں ایک مکان میں 10 اپریل بروز جمعرات کی صبح ایک سلنڈر دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ سلمیٰ بانو کی رہائش گاہ پر پیش آیا جنہوں نے چندرائن گٹہ سے گیس سلنڈر منگوایا تھا۔ اس کی ڈیلیوری کے بعد سلنڈر
باہر برآمدے میں رکھا گیا تھا جہاں کچھ ہی دیر بعد یہ پھٹ گیا۔دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور محلے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ دھماکہ کے وقت خاتون بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہی، اور بچے اسکول میں تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بالاپور پولیس موقع پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔