حیدرآباد،23 اکتوبر(ذرائع) سائبرآباد پولیس نے 2.40 کروڑ روپئے مالیت کے 800 موبائل فون صرف 35 دنوں کے عرصے میں برآمد کئے ہیں یہ وہ موبائل فون تھے جو یا تو گم یا چوری ہوگئے تھے۔سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر (سی ای آئی آر) پورٹل کی مدد سے، برآمد شدہ فون چہارشنبہ کو ان کے مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔
ان
فونز میں سے 135 مادھا پور سی سی ایس نے، 140 بالا نگر سی سی ایس نے، 101 میڈچل سی سی ایس نے، 133 راجندر نگر سی سی ایس نے، 72 شمش آباد سی سی ایس نے، 105 میڈچل زون نے اور 101 آئی ٹی سیل نے برآمد کئے۔
سائبرآباد کے ڈی سی پی (کرائمز) کے نرسمہا نے چوری شدہ اشیاء کی خرید و فروخت سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ قابل سزا جرم ہے۔