حیدرآباد، 11 اپریل (ذرائع) سائبرآباد پولیس نے کل 1,060 موبائل فونس برآمد کیے ہیں جن کی مالیت 3.18 کروڑ روپے ہے، جو گزشتہ 45 دنوں میں یا تو چوری ہوئے تھے یا گم ہوگئے تھے۔
سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر
(سی ای آئی آر) پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر پولیس اور دیگر ونگز کے ذریعہ فون برآمد کئے گئے۔
جمعرات کو سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں برآمد شدہ فونس کو ان کے مالکان کے حوالے کیا گیا۔