حیدرآباد8فروری (یواین آئی) تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے سرمایہ کاری پردھوکہ دہی کے معاملہ کا پتہ چلاتے ہوئے تقریبا50کروڑروپئے کا 20ہزار سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس معاملہ میں دو چینی
باشندہ فرار ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہاکہ اس معاملہ کے اصل ملزم اودے پرتاپ نے اپنے ساتھیوں اور چینی باشندوں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ کمپنی قائم کی اور اس کے لئے سرمایہ کی وصولی شروع کی۔