حیدرآباد، 31/ دسمبر(یواین آئی)کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے سائبرآباد ٹریفک پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ اچانک سائبرآباد کمشنریٹ حدود کے تمام ٹریفک چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے
حادثات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں یہ اچانک معائنہ کیا۔
عہدیداروں کو حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد سے نمٹنے کے طریقہ کارکے سلسلہ میں انہوں نے ہدایات دیں۔