: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سمتی پور،27 جولائی (ذرائع) بہار میں گورنمنٹ ریلوے پولیس کے جوانوں نے ٹرین میں ایک شخص کو بری طرح مارا پیٹا جس سے اس کی آنتیں باہر نکل آئیں۔ چند دن قبل اس کے معدہ کا آپریشن ہوا تھا اور ٹانکے کھل گئے۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ جمعرات کی شام واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی جانے والی کرم بھومی اکسپریس ٹرین جنک پور روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچی۔
سیٹوں کے مسئلہ پر مسافرین کے دو گروپس میں بحث و تکرا ر ہوئی۔ جی آر پی کو مداخلت کرنی پڑی۔ جی آر پی (مظفر پور) کے بیا ن میں یہ بات کہی گئی۔ جھگڑا بڑھ گیا اور سیٹوں کے لئے لڑنے والے مسافرین نے جی آر پی کے جوانوں کو مارا پیٹا۔ جی آر پی جوانوں نے جواب میں مسافرین کو منتشر کرنے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ زخمی شخص کا محمد فرقان بتایاگیا ہے۔ چنددن قبل اس کی سرجری ہوئی تھی۔