حیدرآباد، 23 ڈسمبر (ذرائع) سائبرآباد میں جرائم کی شرح میں سال 2023 میں تقریباً 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور عہدیداروں نے اس کی وجہ علاقہ کی آبادی میں اضافہ بتائی ہے۔ سال
2023 میں مجموعی طور پر 29156 کیسز رجسٹر کیے گئے جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 27322 تھی۔ سائبرآباد کے پولیس کمشنر اویناش
موہنتی نے کہا کہ معاشی جرائم اور سائبر کرائمز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ روایتی جرائم میں کمی آئی ہے۔ مختلف وجوہات کی وجہ سے روایتی جرائم سے معاشی جرائم اور سائبر کرائمز کی طرف تبدیلی آئی ہے۔ سائبرآباد کے سی پی نے کہا کہ جب بھی کسی جرم کی اطلاع ملتی ہے تو ہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔