بھیوانی، یکم جنوری (یو این آئی) ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے توشام اسمبلی حلقہ کے ڈاڈم میں کان کنی کے کام کے دوران پہاڑمیں شگاف پڑنے سے کئی گاڑیوں اور وہاں کام کرنے والے
لوگوں کے دب جانے کا خدشہ ہے۔
ضلع انتظامیہ نے راحت اور بچاؤکا کام شروع کر دیا ہے۔
اب تک ایک مزدور کی لاش برآمد ہونے کے علاوہ تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔