الور،11اکتوبر:- راجستھان میں الور ضلع کے مانڈنا تھانہ علاقہ کے بھیم سنگھ پورہ گاؤں کے نزدیک رات میں گئو اسمگلروں نے پولیس پر گولیاں چلائیں لیکن اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اور گائیوں سے بھری پک اپ کو چھوڑ کربھاگ نکلے۔
بہروڑ کے ڈی ایس پی پرمال سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع
پر علاقہ میں ناکہ بندی کی گئی تھی ،پولیس کی گاڑی دیکھ کر اسمگلر پک اپ کو کچے راستہ پرلے جانے کی کوشش کرنے لگے جس میں ناکام رہنے پر اسمگلروں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کردی اور بعد میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے۔
اسمگلروں کی گولیوں سے کسی پولیس جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔