the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 29 جنوری (ذرائع) راجستھان کے کوٹا میں کوچنگ طلبا کی خودکشی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ رواں سال جنوری کے آغاز میں طالب علم کی خودکشی کا دوسرا معاملہ آج سامنے آیا ہے۔ کوٹہ کے بورکھیڑا علاقے میں رہنے والی طالبہ نہاریکا سنگھ نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ گھر والوں کو اطلاع ملتے ہی وہ خوفزدہ ہو گئے اور پولیس کو موقع پر بلایا گیا، پولیس اور لواحقین نے طالبہ کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر مقدمہ کی



تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوٹہ میں کوچنگ طلبا کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے بھی کچھ دن پہلے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے تحت کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور ضلع انتظامیہ کو کوچنگ کرنے والے طلبہ کو ڈپریشن سے پاک رکھنے کے لیے اہم ہدایات دی گئی ہیں۔
پولیس کو نہاریکا کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ اس میں نہاریکا نے لکھا ہے، "ممی، پاپا، میں جے ای ای نہیں کر سکتی۔ اسی لیے میں نے خودکشی کی ہے۔ میں لوزر  ہوں، میں سب سے بری بیٹی ہوں، مجھے معاف کر دیں، ممی، پاپا، یہ میرا آخری آپشن ہے۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.