حیدرآباد،22 مارچ (ذرائع) حیدرآباد میں ایک المناک واقعہ میں پیش آیا، جس میں دسویں جماعت کی ایک طالب علم ایس ایس سی کا امتحان دینے کے بعد گھر واپس ہورہی تھی بس حادثہ میں ہلاک ہوگئی، ہفتہ کے روز گچی باولی میں سڑک حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی، پربھاتی سی، (16سالہ ) صبح کے وقت گچی باؤلی کے ایک امتحانی مرکز میں ایس ایس سی
امتحان میں شریک ہوئی تھی۔
امتحان ختم ہونے کے بعد پربھاتی کا بھائی سمن اپنی بہن کو لینے امتحانی مرکز پہنچا۔
بہن بھائی دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک ڈبل ڈیکر بس نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔پربھاتی سڑک پر گر گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا بھائی سمن زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔