the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
حیدرآباد،22 فروری(ذرائع) ایک خانگی اسکول کے8ویں  کلاس  کے طالب علم نے ہفتہ کے روز اپنے استاد کی طرف سے "ڈانٹنے" اور "تھپڑ" مارے جانے کے بعد اسکول کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ  یہ واقعہ صبح تقریباً 9.30 بجے پیش آیا جب فزیک ٹیچر نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکے کو کلاس روم میں تمام  طلباء کے سامنے ڈانٹ دیا، بچے کی غلطی یہ بتائی جارہی ہے کہ لڑکے نے ،  سی سی ٹی وی



کیمرے کی "سمت موڑ"  دی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ "بے عزتی" محسوس کرتے ہوئے لڑکے نے استاد سے واش روم جانے کی اجازت لی اور  عمارت کی چوتھی منزل پر جا کر چھلانگ لگا دی۔
ہاسپٹل لے جانے پر لڑکے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔کچھ طلباء نے میڈیا کو بتایا کہ استاد نے مبینہ طور پر لڑکے کو تھپڑ مارا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی کتاب میں  ایک نوٹ لکھا تھا ،جس میں"اپنی زندگی ختم کرنے" کے لیے اپنی ماں سے معافی مانگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.