چین/27جون(ایجنسی)سوشل میڈیا پر ایک خبر کافی وائرل ہورہی ہے۔ رات کو شراب پینے کے بعد ایک لڑکی کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ جس نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ لڑکی کا پیر ایشیائی اسٹائل ٹوائلٹ میں پھس گیا تھا۔ فائر فائٹرس نے آدھی رات کو بڑی مشکل سے پیر کو باہر نکالا۔ Shanghiist کے مطابق جمعہ کو چین کے guangxi شہر میں یہ حادثہ ہوا۔ 30 منٹ تک لڑکی کا پیر پھسا رہا.
لڑکی
کے خاندان والوں نے پیر کو کھیچنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوپائے۔ جس کے بعد خاندان والوں نے لوکل فائر ڈپارٹمنٹ کو کال کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف فائرفائٹرس ٹوائلٹ کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف نشے میں لڑکی رو رہی ہے۔ کچھ دیر بعد اسکا پیر باہر نکل لیا گیا۔ اسکے ٹخنے میں چوٹ لگی ہوئی تھی۔ جسکے بعد لڑکی کو ہاسپٹل میں لے جایا گیا اور علاج کرایا گیا.