نئی دہلی/18اگست(ایجنسی) ممبئی پولیس نے چائلڈ ٹرافکنگ کے بڑے گینگ کا خلاصہ کیا ہے، اس معاملے میں پولیس نے اہم ملزم راجوبھائی گملے والا کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ، راجو کو 2007 میں فرضی پاسپورٹ معاملے میں پکڑا جاچکا ہے،
معلومات کے مطابق یہ گینگ غریب بچوں کو اغوا کرتا تھا، پھر انہیں فرضی پاسپورٹ کے ذریعہ بیرون ملک میں خاص کر امریکہ میں فروخت کردیتا تھا، ایک بچے کو کم سے کم 50 لاکھ روپے میں فروخت
کرتا تھا، پولیس کے مطابق یہ کھیل سالوں سے چل رہا تھا، فی الحال یہ پتہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس گینگ میں کتنے لوگ شامل ہے اور کس طرح سے چائلڈ ٹرافکینگ کا پورا کھیل چل رہا تھا، اسکے علاوہ بچوں کو کہاں کہاں سے اغوا کیا جاتا ہے تھا، پولیس کے مطابق 300 بچوں کو بیرون ملک میں فروخت کیا جاچکا ہے-
پولیس کو فون کرنے والی لڑکی کوئی او رنہیں بلکہ ماڈل پریتی سود تھی، پریتی کو انکے ایک دوست نے فون پر اس واقع کے بارے میں بتایا .