ذرائع:
پرانے شہر کے علاقے کلسم پورہ کے ضیا گوڈا میں ایک چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں موجود کار خانے میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ فائر فائٹرز نے عمارت میں پھنسے تقریباً 25 افراد کو بچا لیا۔
شیو پریا نامی ایک 10
سالہ بچہ عثمانیہ جنرل اسپتال میں علاج کے دوران شدید جھلس جانے سے فوت ہوگیا۔ پانچ دیگر-سرینواس (37)، مادھوی (24)، لکشمی بائی (70)، اور میگھنا (18) - جھلس گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کمرشل ورک شاپس کی وجہ سے انسانی جانوں کو نقصان ہورہا ہے۔