: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ:02نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع غازی پور میں منگل کو پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کی ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی ہے قابل ذکر ہے کہ غازی پور کے محمدآباد کوتوالی کے تحت اہرولی چٹی گاؤں کے نزدیک صبح تقریبا سات بجے نیشنل
ہائی وے پر ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے ٹرک ڈرائیور سمیت سات افراد کی موت ہوگئی اس حادثے پر وزیر اعلی نے دکھ کا اظہا کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی دفتر سے موصول جانکاری کے مطابق یوگی نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو مکمل علاج اور متاثرین کی ہر ممکن تعاون و راحت پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔