the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سکما،8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع سکما میں مرائی گوڈا کے نزدیک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ میں آج ایک جوان نے اپنے ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ کھول دی، جس میں چار جوان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لنگن پلی کیمپ میں جوانوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کی وجہ سے ایک جوان نے گولی چلائی جس کی وجہ سے تین فوجیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ ایک اور جوان



اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے دھان جی، راجیو منڈل، راجمنی کمار یادو اور دھرمیندر کمار شہید ہوئے ہیں۔ تین دیگر زخمی جوان دھننجے کمار سنگھ، دھرماتما کمار اور مالے رنجن مہارانا زیر علاج ہیں۔ سبھی کو بھدراچلم، تلنگانہ کے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جوانوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ گولیاں چلانے والے جوان کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.