: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 جولائی (ذرائع) ممبئی جے پور ایکسپریس میں پیر کو دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے تعینات آر پی ایف کانسٹیبل چیتن کمار نے اپنے ساتھی اے ایس آئی تکارام سمیت 4 کو گولی مار دی۔ چاروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ملزم کانسٹیبل چیتن کو پکڑ لیا گیا
ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم چیتن ذہنی طور پر پریشان بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (ویسٹرن ریلوے) پراوین سنہا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی غصے والے مزاج کا تھا- اس نے غصے میں اپنے سینئر کو گولی مار دی۔ اس کے بعد اس نے جس کو دیکھا اس پر فائرنگ کردی۔