the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنئی/18جون(ایجنسی) چنئی میں پیر کو کالج کے طالب علموں نے بس ڈے منایا اور بڑی تعداد میں سبھی طالب علم بس کے اوپر چڑھ گئے، اسکا ایک حیران کرنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو میں کالج کے سبھی طالب علم بس کی چھت پر بیٹھے اور ہینڈل سے جھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں-
اتنا ہی نہیں جیسے ہی بس آگے بڑھتی ہے اور بریک مارتی ہے ویسے ہی تقریبا 30 طالب علم بس کی چھت سے گر جاتےہیں، اور بس کے پہیوں کے نیچے آنے سے بال-بال بچتے ہیں- جسکے بعد چنئی پولیس کی طرف سے 20 طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے-
جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کالج طالب علموں کی طرف سے بس ڈے کے نام پر ایسا کرنے سے صرف انہیں اپنی جان بلکہ بس میں سفر کررہے دیگر مسافروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا-
غور طلب ہے کہ گرمیوں کی چھٹی کے بعد کالج کے پہلے دن، چنئی میں کالج کے طالب علموں کی طرف سے بس ڈے منایا جاتا ہے- حالانکہ اس سال پولیس کی طرف سے بار بار انتباہ دیا گیا تھا-


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.