ذرائع:
حیدرآباد: حیدرآباد کے میا پور علاقہ میں چڈی گینگ کے ارکان نے ہفتہ، 16 مارچ کی دیر رات حیدرآباد کے ورلڈ ون اسکول سے تقریباً 8 لاکھ روپے چرا لئے۔ واقعہ اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق چور صرف چڈی پہن کر آئے اور اسکول کے کاؤنٹر سے 7 لاکھ 85 ہزار روپے کی نقدی چرا کر لے
گئے۔ اسکول انتظامیہ نے میا پور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
میاں پور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
اس سے قبل چڈی گینگ کے نامعلوم افراد نئے طریقے سے چوری کرکے شہریوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دیتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق گینگ کے رکن کوئی کپڑے نہیں پہنتے اور اپنے جسم پر تیل لگاتے ہیں جس سے انہیں پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔