جے پور/8اگست(ایجنسی) جے پور میں رشوت خوری کے ایک کے بعد ایک نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، سی بی آئی نے چہارشنبہ کو غیر ملکی ڈاک کلیئرنس پر چھاپہ مار کر 6 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے پوسٹل اسسٹنٹ اجے پراشر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے، شخص نے کہا رقم آن لائن منگائے گئے آئی فون کو چھوڑانے کے لیے مانگے تھے- سی بی آئی کی ٹیم شخص سے پوچھ تاچھ کررہی ہے، موبائل خریدنے والے نے سی بی آئی دفتر میں حاضر ہوکر یہ شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے 7 جولائی 2018 کو ایک
آن لائن کمپنی سے آئی فون بک کرایا تھا جسکی قیمت 37920 تھی.
موبائل بک ہونے کے بعد کمپنی سے اسے پیمنٹ ٹراکنگ آئی ڈی دیا، جسکی بنیاد پر اسے پتہ چلا کہ اسکا فون جے پور کے جی پی او میں غیر ملکی دفتر پر آچکا ہے، موبائل خریدنے والے نے 3 اگست کو جی پی او میں پوسٹل اسٹنٹ کے عہدہ پر تعینات پراشر سےموبائل کے بارے میں بات کی.
اجے پراشر نے بتایا کہ اسے اپنی مرضی کلیئرنس کرانے کے لئے 20 ہزار روپے اور دینے پڑیں گے تب جاکر اس کو اس کا آئی فون مل سکے گا.