ذرائع:
حیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس نے دو افراد کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے تلنگانہ کے وزیر کے جعلی دستخط بنائے اور اس کا لیٹر ہیڈ سنگار ڈی ضلع کے کلکٹر کو ڈبل بیڈروم مکان کے لیے پیش کیا۔
پولیس نے بتایا کہ سنگاریڈی ضلع کے کلکٹر کو حال ہی میں
ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاگر راؤ کے نام سفارشی خط ملا ہے۔ اس کی اطلاع وزیر کے دفتر کو دی گئی جس پر معلوم ہوا کہ یہ سفارشی خط جعلی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ نقلی سفارشی خط کے ساتھ وزیر کے دستخط بھی نقل کیے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر ڈاکٹر راجیشور راؤ نے اس سلسلے میں بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔