the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سورت،21جنوری(یواین آئی) گجرات کے سورت میں پولیس نے ریلائنس جیو کے ٹریڈ مارک کا غلط استعمال کرنے کے معاملے میں چار لوگوں کو گرفتارکیا ہے پولیس نے آج بتایا کہ ملزم جیو ٹریڈ مارک کا غیر قانونی استعمال گیہوں کا آٹا بیچنے کےلئے کرتے تھے۔ بدھ کو کمپنی کی جانب سے ملی ایک شکایت کی بنیاد پر شہر سے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ یہ معاملہ ٹریڈ مارک ایکٹ 1999 کے تحت سچن تھانے میں درج کیا گیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔
شکایت تھی کہ رادھا کرشن ٹریڈلنک نام کی کمپنی جیو ٹریڈ مارک کا غلط استعمال کرکے آٹا بیچ رہی



ہے۔اس کی بنیاد پر چارملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آٹھ جنوری کو ایک قومی خبررساں چینل پر ایک خبر دکھائی گئی تھی،جس کی ہیڈلائن تھی’جیوڈاٹا کے بعد جیو کا آٹا‘۔ پتہ چلا کہ سورت کی رادھا کرشن ٹریڈنگ کمپنی اپنی آٹے کی بوریوں پر جیو کا لوگو لگاکر آٹا فروخت کررہی تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کی جیو یا کوئی بھی دیگر کمپنی کسی بھی قسم کی زرعی پیداوار کا حصہ نہیں ہے۔ان سبھی لوگوں نے اپنے خود کے اقتصافی فائدے کےلئے جیو کے ٹریڈ مارک کا غلط استعمال کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.