ذرائع:
حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی سے حیدرآباد کی ایم پی امیدوار مادھوی لتا جو شہر کے پولنگ اسٹیشنوں پر برقعہ پوش خواتین ووٹرزکی شناخت کی تصدیق کرتی ہوئی دیکھی گئی، اس کے
خلاف ملک پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
حیدرآباد کلکٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مدمقابل امیدوار محترمہ مادھوی لتا کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات 171C، 186، 505(1)(c) کے تحت ملک پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔