: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 12 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ میں حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے 903 کروڑ روپے کی فرضی چینی سرمایہ کاری کا پردہ فاش کیا ہے اور دہلی اور ممبئی سے حوالوں کے کاروبار میں ایک چینی شہری اور تائیوان کے شہری سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے-
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے بدھ کو ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت ساحل بجاج، سنی پنکج، وریندر سنگھ ، سنجے یادو، نونیت کوشک ، محمد پرویز، سید سلطان، مرزاندیم بیگ، چینی شہر لیک لی ژونگجن اور تائیوان کا شہری چوچون یو کے طور پر ہوئی ہے-