حیدرآباد15فروری (یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کار کے نہر میں گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے میڈی پلی گاوں کے
قریب اُس وقت پیش آیا جب کار ایس آرایس پی کنال میں گر گئی۔
اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان جو تیراکی سے واقف تھا، محفوظ طریقہ سے تیرتے ہوئے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔