رائے بریلی،3 مارچ (ذرائع) اتر پردیش کے رائے بریلی سے کار حادثے کا واقع سامنے آیا ہے۔ ایک تیز رفتار کار نے سامنے سے آنے والے بائیک سواروں کو ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا میں اڑ گیا اور قریب سے گزرنے والے ای رکشہ سے ٹکرا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل رائے بریلی کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک
کار آتی دیکھ رہی ہے- کار پھولوں سے سجی ہوئی ہے ، کار کی رفتار اتنی تیز ہوتی ہے کہ سامنے سے آرہی بائیک سواروں کو وہ اڑاتی ہوئی آگے نکل جاتی ہے۔
اس تصادم کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان کئی فٹ ہوا میں اچھل کر دور جا گرے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو اٹھتے ہوئے چلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، لیکن دوسرا نوجوان بری طرح زخمی ہے۔