حیدرآباد25مئی(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے وارنسی جانے والی بس ریاست بہارکے اورنگ آباد میں الٹ گئی۔
اس حادثہ میں نظام آباد ضلع کے ویلمل سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ
خاتون سارلماں کی موت ہوگئی جبکہ 25مسافرین زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ کل شب اس وقت پیش آیا جب اورنگ آباد میں ایک ہوٹل کے پاس ڈرائیوربس روکنے کی کوشش میں تھا کہ پیچھے سے بس کو لاری نے ٹکردے دی۔