پنجاب،21 ڈسمبر(ذرائع) پنجاب کے موہالی کے گاؤں سوہانہ میں آج ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگ اور بڑی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ سیکیورٹی اہلکار اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاموں میں مصروف
ہیں۔
یہ عمارت حال ہی میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں ایک رائل جم بھی تھا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ کے وقت لوگ جم میں ورزش کر رہے تھے جس کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے۔ فی الحال عمارت کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے، لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس حادثے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔