: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،24 جنوری (ذرائع) لکھنؤ کے حضرت گنج کے قریب ایک پانچ منزلہ عمارت گر گئی۔ معلومات کے مطابق کئی لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پورے شمالی ہندوستان میں دن کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس دوران عمارت میں دراڑیں نظر آئیں۔ تاہم حکام کی جانب سے اس بات
کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ عمارت میں دراڑ زلزلے کی وجہ سے تھی۔ موقع پر موجود حکام نے بتایا کہ کم از کم چار خاندانوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک تین کو بچایا جا چکا ہے۔ راحت اور بچاؤ کے لیے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ ابھی بھی 8 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔