: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جالندھر 15 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ریاست کے ترن تارن ضلع کے سرحدی گاؤں حویلیاں سے 550 گرام ہیروئن کے ساتھ ایک ڈرون برآمد کیا ہے بی ایس ایف کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ صبح ڈیوٹی پر موجود بی
ایس ایف کے چوکس اہلکاروں نے ضلع ترن تارن کے سرحدی علاقے میں سرحدی باڑ کے آگے ایک ڈرون کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ممکنہ گرنے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور وسیع تلاشی لی گئی۔