the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بہار میں بیگو سرائے ضلع کے قسبائی علاقے بکھری میں ایک نوجوان ایک دلال کو دو سو روپیے دیتا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک خاتون کے ساتھ کمرے میں داخل ہوتا ہے اور چند منٹ میں باہر نکل آتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد وہ ہی نوجوان پولیس کے ساتھ واپس لوٹتا ہے۔

اس بار وہ اس خاتون کو جسم فروشی کے کاروبار کے دلدل سے باہر نکالنے آیا ہے۔ دراصل وہ خاتون اس کی بہن ہے۔

پہلی بار پڑھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کسی فلم کی کہانی ہو۔ لیکن یہ اصل واقعہ ہے جو بدھ کے روز بکھری میں پیش آیا۔ اس پولیس کارروائی میں دو خواتین کو آزاد کرا لیا گیا۔ دوسری خاتون جھارکھنڈ ریاست کی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے میکے پہنچنے کے بعد بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ’تقریباً تین برس قبل اشوک خلیفہ نامی ایک شخص مجھے بھگا کر بکھری لے گیا تھا۔ اس کے بعد مجھ سے یہ کام کروانے لگا۔‘

بکھری میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں اس کوٹھے پر قید کر کے رکھا جاتا تھا۔ وہ کہیں نہیں جا سکتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’تقریباً دو ہفتے قبل اس علاقے میں ایک پھیری والا آیا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں تمہیں پہچانتی ہوں۔ اس نے بھی مجھ سے کہا کہ وہ بھی مجھے پہچانتا ہے۔ اس کے بعد میں نے اس سے اس کا فون نمبر لیا۔ میں اس سے یہاں سے نکلنے کے بارے میں بات کرتی تھی۔‘

دراصل وہ پھیری والا



متاثرہ خاتون کے میکے کے علاقے سے تھا۔
اس پھیری والے نے متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو پوری بات بتائی۔ اس کے بعد اسے آزاد کرانے کے لیے اس کے گھر والے بیگو سرائے پہنچ گئے۔

متاثرہ خاتون کے بھائی نے ان کی رہائی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ’پھیری والے نے بہن کو بتا دیا تھا کہ میں اسے رہا کرانے آؤں گا۔ میں اشوک خلیفہ کے پاس گاہک بن کر پہنچا۔ دو سو روپیے لینے کے بعد اس نے مجھے دو لڑکیاں دکھائیں۔ میں نے اپنی بہن کو چن لیا۔ اس کے بعد میں اپنی بہن کے ساتھ ایک کمرے میں چلا گیا۔ میں اس کے ساتھ کمرے میں پانچ منٹ رکا رہا۔ پھر اس سے یہ کہہ کر باہر نکل گیا کہ پولیس کو ساتھ لیکر واپس آؤں گا۔‘

متاثرہ خاتون کے والد پولیس میں ایف آئی آر درج کروا چکے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹھے پر چھاپا مارا اور ان کی بیٹی کے علاوہ ایک اور خاتون کو بھی وہاں سے آزاد کرا لیا۔
بکھری کے تھانے دار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’متاثرہ عورت کی رہائی کے بعد اس کی میڈیکل جانچ کروائی گئی اور عدالت میں اس کا بیان درج کرا لیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہیں ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی آر میں جن دو افراد کے خلاف شکایت کی گئی تھی ان میں سے ایک نسیمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اشوک خلیفہ ابھی فرار ہے۔

متاثرہ اب اپنے والدین کے گھر پر پے۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
m.usman Says:
allah pak je es tara kay ghteya kaam karwany waly ko jhanam may daly je wo apne maa bahan ko bhol jaty hay jo dosro ki maa bahan ko force karty ha

Comment posted on January 09 2018
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.