the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
برازیل/14مئی(ایجنسی) برازیل میں ایک خاتون نے بہادری اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر ایک لٹیرے کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ سان پاؤلو کے نزدیک واقع قصبےSuzano میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک اسکول کی تقریب میں آنے والی خواتین کو سڑک پر لوُٹنے کی کوشش کی اور ان کے قبضے میں



موجود مالی رقوم اور دیگر اشیاء حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر 42 سالہ خاتونKatia da Silva نے اپنے بیگ سے پستول نکالا اور اُس لٹیرے کو 3 گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر ذبح شدہ مرغی کی طرح تڑپنے لگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے سبب اسکول کے باہر موجود کم از کم 10 افراد شدید دہشت اور خوف کا شکار ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.