ہریانہ، 12 اپریل (ذرائع) عشق بھی کیا چیز ہے، جو انسان کو کسی بھی حد تک جانے کو مجبور کردے- کوئی چاند تارے توڑ لانے کی بات کرتا ہے تو کوئی جان ہتھیلی پر رکھنےکی- مگر اس شخص نے تو اپنی گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں ہی چھپا لیا- حیران کردینے والا یہ واقع ہریانہ کے سونی پت کا ہے-
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سونی پت کے او پی جندل یونیورسٹی کالج ہاسٹل کا
ہے۔
معلومات کے مطابق لڑکا جب گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر لا رہا تھا تبھی لڑکی کی چیخ نکل گئی- بس پھر کیا تھا سیکورٹی گارڈز کو شک ہوگیا۔ انہوں نے فوراً سوٹ کیس چیک کیا تو لڑکے کا راز کھل گیا۔ سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں سامان کے بجائے ایک لڑکی نکل آئی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لڑکی اسی کالج میں پڑھتی ہے یا باہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو سونی پت کی او پی جندل یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل کا ہے۔