: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،12 ستمبر(ذرائع) جمعرات کو شہر کے مضافات میں میڈچل میں ایک نامعلوم خاتون ہٹ اینڈ رن کیس میں ہلاک ہوگئی۔ متاثرہ خاتون جس کی عمر پچاس سال تھی، شبہ ہے کہ ریکولا باوی ،نامی خاتون سڑک عبور کر رہی تھی تبھی ایک نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل
دیا۔میڈچل پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کو شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔سڑک سے گزرنے والے دوسرے موٹرسائیکلوں نے انہیں بچانے کے لیے پہنچے لیکن اس وقت تک خاتون کی موت ہو چکی تھی۔ لاش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے میں منتقل کر کے شناخت کے لیے محفوظ کر دیا گیا۔