حیدرآباد،30 ڈسمبر(ذرائع) برطانیہ کے ایڈنبرگ میں اس مہینے کے شروعات میں لاپتہ ہونے والی ملیالی طاب علم سینڈرا الزبتھ سجو کی نعش جمعہ کے روز صبح نیو برج کے قریب پانی میں ملی۔
ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ سینڈرا 6 دسمبر کو ایڈنبرگ کے گائل علاقے سے لاپتہ ہو گئی تھی۔لڑکی
کو آخری بار برن ویل، لیونگسٹن میں ایک اسٹور کے باہر دیکھا گیا تھا، جہاں وہ کام کرتی تھی۔ پولیس نے ان کے آخری دیدار کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھی۔
سینڈرا کا تعلق کیرالہ کے ایرناکولم کے پیرومباور سے ہے اور وہ اعلی تعلیم کے لیے پچھلے سال ایڈنبرگ میں برطانیہ کی ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی گئی تھی۔