حیدرآباد،19جون(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے گھٹکیسر میں ایک نابالغ لڑکی کی لاش جلی ہوئی حالت میں پائی گئی۔
سروس روڈ کے قریب ایک سنسان مقام پر اس کی لاش کو دیکھ کر مقامی
افراد نے پولیس کو 100نمبر ڈائل کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی کلوز ٹیمیں وہاں پہنچیں جس نے شواہد کو جمع کیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا۔