ذرائع:
سون بھدرا:اتر پردیش کے سون بھدرا کی دودھی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رامدلار گونڈ کو ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی رامدلار گونڈ کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ متاثرہ کو رقمی جرمانہ ملے گا۔ سون بھدر کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ایک لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں یہ فیصلہ سنایا ہے۔ نومبر 2014 میں میور پور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور
آٹھ سال کے طویل مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سامنےآیا ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں رامدلار پر ایک نابالغ کی عصمت دری کا الزام لگا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے رامدلار گونڈ کو 12 دسمبر کو اس کیس میں قصوروار ٹھہرایا گیا اور آج سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو ایم پی ایم ایل اے عدالت نے ریپ کیس میں بی جے پی ایم ایل اے رامدلار گونڈ کو مجرم قرار دیا تھا۔ منگل کو سماعت کے بعد ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج احسان اللہ خان نے سزا سنانے کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کی تھی۔