بہار/21اگست(ایجنسی)بہار کے بھوجپور ضلع میں خاتون کو برہنہ کر کے پٹائی کرنے اور سرے عام بازار گھمانے کے معاملے میں پولیس نے 360 لوگوں کے خلاف 3 مقدموں کو درج کیے ہیں، جن میں نامزد 15 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پیر کو ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد خاتون پر قتل کا شک جتاتے ہوئے اسکے ساتھ اس واقع
کو انجام دیا گیا تھا.
خاتون کو برہنہ گھمانے کے معاملے میں دیر رات بھوجپور پولیس نے علاقے میں چھاپہ ماری کی اور 15 لوگوں کو حراست میں لے لیا، ان سبھی لوگوں سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے اور پولیس ان لوگوں کو پہچانے کی کوشش کرہی ہے جو خاتون کو برہنہ کرکے اسے مارنے اور بازار میں گھمانے کے لیے شامل تھے.